بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

دُودھ‌شریک‌بہن‌کا‌نکاح

سوال:۔

محمد عارف چھوٹا اور عبدالوارث بڑا، دونوں سگے بھائی ہیں، اور نسیم اختر ایک لڑکی ہے، جس نے محمد عارف کے ساتھ دُودھ پیا ہے، کیا نسیم اختر کا نکاح محمد عارف کے بڑے بھائی عبدالوارث کے ساتھ ہوسکتا ہے؟

جواب:۔

اگر نسیم اختر نے محمد عارف کے ساتھ اس کی والدہ کا دُودھ پیا ہے تو وہ عبدالوارث کی بہن ہے، اس سے عبدالوارث کا نکاح جائز نہیں۔(۱) اور اگر محمد عارف اور نسیم اختر نے کسی اور عورت کا دُودھ پیا ہے تو عبدالوارث سے اس کا نکاح جائز ہے۔(۲)

  1. (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع جمیعًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳)۔
  2. (۲) وکل صبیین إجتمعا علٰی ثدی إمرأۃ واحدۃ لم یجز لأحدھما أن یتزوّج بالاُخریٰ، ھٰذا ھو الأصل لأن اُمّھما واحدۃ فھما أخ واُخت۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۵۱، کتاب الرضاع)۔