رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
دُودھپلانےوالیکیلڑکیسےنکاحکرنا
سوال:۔
میں اپنے ماموں کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن جس وقت میری والدہ شادی کی بات کرنے گئی، میرے ماموں نے بتایا کہ میں شیرخوار تھا، میری والدہ بیمار تھیں، میری ممانی نے میرے ماموں سے پوچھے بغیر مجھے ایک بار دُودھ پلادیا تھا۔ اس وقت وہ لڑکی جس سے میری شادی ہونے والی ہے، وہ پیدا بھی نہیں ہوئی تھی، وہ لڑکی پانچ بچوں کے بعد پیدا ہوئی، کیا یہ نکاح ہوسکتا ہے؟
جواب:۔
اگر واقعی تم نے شیرخوارگی میں اپنی ممانی کا دُودھ پیا ہے تو آپ کی رضاعی بہن ہے، اور بہن سے شادی نہیں ہوسکتی۔(۱)
- (۱) عن علی۔۔۔ إن اللہ حرَّم من الرضاعۃ ما حرَّم من النسب۔ الحدیث۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۳)۔ یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع جمیعًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳)

