رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
دُودھشریکبہنبھائیکانکاحکرنےوالےوالدینگناہگارہیں
سوال:۔
کیا شریعت میں دُودھ شریک بہن بھائیوں کا نکاح جائز ہے؟ اگر نہیں تو ایسے والدین کے بارے میں کیا حکم ہے جو جانتے بوجھتے اپنی لڑکی کا نکاح اس کے دُودھ شریک بھائی سے کرادیں؟
جواب:۔
جس طرح سگے بہن بھائیوں کا نکاح نہیں ہوسکتا، ایسے ہی دُودھ شریک بہن بھائیوں کا نکاح بھی نہیں ہوسکتا، ایسے والدین سخت گناہگار ہیں، ایسا نکاح منعقد ہی نہیں ہوگا، اگر کرلیا گیا تو زِندگی بھر زِناکاری کے مرتکب ہوں گے۔(۱)
- (۱) عن عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم: یحرم من الرضاع ما یحرم من الولَادۃ۔ (سنن أبی داوٗد ج:۱ ص:۲۸۷)۔ عن علی۔۔۔ إن اللہ حرَّم من الرضاعۃ ما حرَّم من النسب۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۳، باب المحرمات)۔

