رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
پھوپھیکادُودھپینےوالےکےبھائیکانکاحپھوپھیزادسےجائزہے
سوال:۔
ہم پانچ بھائی ہیں، دو بھائی مجھ سے بڑے ہیں، میری پھوپھی کی پانچ بیٹیاں ہیں، میرے بڑے بھائی نے بچپن میں پھوپھی کی بڑی بیٹی کے ساتھ دُودھ پیا تھا۔ میری والدہ اور پھوپھی دونوں نے اپنے شوہروں سے اجازت نہیں لی تھی۔ اب میں پھوپھی کی تیسری بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں، کیا یہ نکاح جائز ہے؟
جواب:۔
آپ کا پھوپھی کی لڑکی سے نکاح جائز ہے۔ جس بھائی نے اپنی پھوپھی کی لڑکی کے ساتھ دُودھ پیا ہے، اس کا نکاح پھوپھی کی کسی بھی لڑکی کے ساتھ جائز نہیں۔(۱)
- (۱) وکل صبیین إجتمعا علٰی ثدی امرأۃ واحدۃ لم یجز لأحدھما أن یتزوّج بالاُخریٰ ھٰذا ھو الأصل، لأن اُمّھما واحدۃ فھما أخ واُخت۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۵۱، کتاب الرضاع، طبع مکتبہ شرکت علمیہ ملتان)۔

