بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

جس‌نے‌خالہ‌کا‌دُودھ‌پیا‌فقط‌اس‌کے‌لئے‌خالہ‌زاد‌اولاد‌محرَم‌ہیں،‌باقی‌کے‌لئے‌نہیں

سوال:۔

ایک عورت نے اپنی ہمشیرہ کے بڑے بچے کو دُودھ پلایا ہے، اب وہ خواہش مند ہے کہ اپنے چھوٹے لڑکے کی شادی اپنی بہن کی چھوٹی بچی سے کردے، لیکن بعض علماء صاحبان نے ممنوع فرمایا ہے۔ کیا آپ کی نظر میں ان کا یہ رشتہ ہوسکتا ہے؟

جواب:۔

جس لڑکے نے اپنی خالہ کا دُودھ پیا ہے، اس کا نکاح اس خالہ کی کسی لڑکی سے نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ دونوں بہنوں کی اولاد کے رشتے آپس میں ہوسکتے ہیں۔(۱)

  1. (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع (إلٰی قولہ) فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ۔ وفیہ أیضًا: وتحل اُخت أخیہ رضاعًا۔ (عالمگیری، کتاب الرضاع ج:۱ ص:۳۴۳)۔