رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
رضاعیعورتکیتماماولاددُودھپینےوالےکےرضاعیبہنبھائیہیں
سوال:۔
ایک لڑکے نے اپنی پھوپھی کا دُودھ پیا، اس کے ساتھ اس کی بچی بھی دُودھ پیتی تھی، یہ تو معلوم ہے کہ اس لڑکے کی اس لڑکی سے شادی نہیں ہوسکتی، کیونکہ وہ دونوں بہن بھائی بن گئے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس عورت کے بعد کی بچیوں سے اس لڑکے کی شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اس عورت کی تمام اولاد اس کے رضاعی بھائی بہن ہیں،(۱) لہٰذا اس عورت کی کسی لڑکی سے اس کی شادی جائز نہیں۔(۲)
- (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع وأُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع جمیعًا حتّٰی ان المرضعۃ لو ولدت من ھٰذا الرجل۔۔۔ فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ وأولَادھم أولَاد إخوتہ وأخواتہ ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳)۔
- (۲) عن علی۔۔۔ إن اللہ حرَّم من الرضاعۃ ما حرَّم من النسب۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۳، باب المحرمات)۔

