رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
رضاعیبہنسےنکاح
سوال:۔
میری ایک رشتہ دار لڑکی (پھوپھی کی نواسی) نے میرے ایک بھائی کے ہمراہ میری ماں کا دُودھ پیا تھا، تو کیا اس لڑکی کا نکاح میرے دُوسرے بھائی سے جو کہ اوّل الذکر بھائی سے بڑا ہے، ہوسکتا ہے؟
جواب:۔
اس لڑکی کا نکاح آپ کی والدہ کی اولاد میں سے کسی لڑکے سے نہیں ہوسکتا۔(۱)
- (۱) ولَا یتزوّج المرضعۃ أحد من ولد التی أرضعت لأنہ أخوھا ولَا ولد ولدھا لأنہ ولد أخیھا۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۵۱)۔

