جبرواِکراہسےنکاح
بالغاولادکانکاحاسکیرضامندیکےبغیرکرنا
سوال:۔
کیا بالغ اولاد کی شادی اس کی بغیر رضامندی کے والدین کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ زندگی اولاد نے گزارنی ہے نہ کہ والدین نے۔
جواب:۔
بالغ اولاد کی رضامندی نکاح کے لئے شرط ہے، اس لئے والدین کے لئے یہ جائز نہیں کہ بالغ اولاد کو اس کی مرضی کے خلاف پر مجبور کرے، لیکن اگر بالغ لڑکے اور لڑکی نے اپنی خواہش کے خلاف والدین کی تجویز کو قبول کرلیا اور اس کی منظوری دے دی تو نکاح ہوجائے گا، اور اگر لڑکے یا لڑکی نے نکاح کو قبول نہیں کیا تو نکاح نہیں ہوگا۔(۱)
- (۱) عن عائشۃ رضی اللہ عنھا أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: أیما إمرأۃ نکحت نفسھا بغیر إذن ولیھا فنکاحھا باطل، فنکاحھا باطل، فنکاحھا باطل۔ (مشکٰوۃ ص:۲۷۰، البحر الرائق ج:۳ ص:۱۱۸)۔

