جبرواِکراہسےنکاح
دھمکیدےکرشادیکرنےکاگناہکسپرہوگا؟
سوال:۔
ایک شخص نے اپنے بھائی کے لئے ایک لڑکی کا رِشتہ مانگا اور دھمکی دی کہ اگر رِشتہ نہ دیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ لڑکی والوں نے مجبوراً رِشتہ دے دیا۔ لڑکا جو بیمار تھا، ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد فوت ہوگیا، اب لڑکی کی ساری زندگی جس کرب سے گزرے گی، کیا اس کی سزا اس آدمی کو ملے گی جس نے دھمکی دے کر رِشتہ کرایا تھا؟
جواب:۔
اس طرح کی دھمکی دینا گناہِ کبیرہ ہے، اس کی سزا اس کو دُنیا میں مل سکتی ہے، آخرت میں تو ملے گی ہی۔

