بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جبر‌و‌اِکراہ‌سے‌نکاح

بالغ‌لڑکی‌کا‌نکاح‌اُس‌کی‌اِجازت‌کے‌بغیر‌دُرست‌نہیں

سوال:۔

والد نے میری مرضی کے بغیر میرا نکاح کسی سے کردیا، کیا یہ نکاح دُرست ہے؟

جواب:۔

بالغ لڑکی کا نکاح اس کی اِجازت کے بغیر نہیں ہوتا، اور اگر کردیا جائے تو اس کی اِجازت پر موقوف رہتا ہے۔ آپ نے نکاح کا علم ہونے کے بعد اس کو قبول کرلیا تھا تو نکاح صحیح ہوگیا، اور اگر آپ نے قبول نہیں کیا تو نکاح نہیں ہوا۔(۱)

  1. (۱) لَا یجوز نکاح أحد علٰی بالغۃ صحیحۃ العقل من أب أو سلطان بغیر إذنھا بکرًا کانت أو ثیبًا فإن فعل ذٰلک فالنکاح موقوف علٰی إجازتھا، فإن أجازتہ جاز، وإن ردّتہ بطل، کذا فی السراج الوھاج۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۸۷)۔