جبرواِکراہسےنکاح
بالغہلڑکینےنکاحقبولنہیںکیاتونکاحنہیںہوا
سوال:۔
ہمارے مذہب اسلام میں ہر بالغہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے کی اجازت ہے، اگر ماں باپ بالغہ لڑکی کا نکاح کسی لڑکے سے زبردستی اس کی مرضی کے خلاف کردیں تو یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر بالغہ لڑکی نے نکاح قبول نہیں کیا بلکہ نکاح کا سن کر اس نے انکار کردیا تو نکاح نہیں ہوا، اور اگر والدین کی عزّت و آبرو کا خیال کرکے اس نے انکار نہیں کیا بلکہ خاموش رہی، نکاح قبول کرلیا تو نکاح صحیح ہوگیا۔(۱)
- (۱) لَا یجوز نکاح أحد علی بالغۃ صحیحۃ العقل من أب أو سلطان بغیر إذنھا بکرًا کانت أو ثیبًا فإن فعل ذٰلک فالنکاح موقوف علٰی إجازتھا فإن أجازتہ جاز وإن ردّتہ بطل، کذا فی السراج الوھاج۔ (عالمگیری، کتاب النکاح، الباب الرابع فی الأولیاء ج:۱ ص:۲۸۷، طبع رشیدیہ)۔

