بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جبر‌و‌اِکراہ‌سے‌نکاح

بادِلِ‌نخواستہ‌زبان‌سے‌اقرار‌کرنے‌سے‌نکاح

سوال:۔

اگر لڑکی کسی شخص سے نکاح کرنا نہیں چاہتی، والدین کی عزّت اور اپنی عزّت کا خیال کرکے بھری محفل میں اقرار کرلے، جبکہ وہ دِل سے نہ چاہتی ہو تو کیا یہ نکاح دُرست ہے؟

جواب:۔

اگر اس نے زبان سے اقرار کرلیا تو نکاح صحیح ہے۔(۱)

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ثلاث جدھنّ جدٌّ وھزلھنّ جدّ: النکاح، والطَّلاق والرجعۃ۔ (سنن أبی داوٗد، باب فی الطلاق علی الھزل ج:۱ ص:۳۰۵، طبع ایچ ایم سعید)۔