بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جبر‌و‌اِکراہ‌سے‌نکاح

بچپن‌کی‌منگنی‌کی‌بنیاد‌پر‌زبردستی‌نکاح‌جائز‌نہیں

سوال:۔

ایک لڑکی جس کی عمر تقریباً چھ سال تھی، اس کی منگنی کی گئی، اب وہ جوان ہے اور میٹرک پاس ہے، اب وہ شادی سے انکار کرتی ہے، شادی سے اس کے ماں باپ نے لڑکے والوں کو منع کردیا کہ لڑکی رضامند نہیں ہے، لڑکے والے راضی نہیں ہو رہے ہیں اور عدالت تک پہنچنا چاہتے ہیں، زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں، آپ اس کا جواب قرآن و سنت کی روشنی میں دیں، مشکور ہوں گا۔

جواب:۔

اگر لڑکی وہاں رضامند نہیں تو اس کی رضا کے بغیر نکاح نہیں ہوسکتا،(۱)یہ رشتہ ختم کردینا چاہئے، اور لڑکے والوں کو بھی اس پر اِصرار نہیں کرنا چاہئے، عدالت میں پہنچ کر کیا کریں گے؟

  1. (۱) قولہ ولَا تجبر بکر بالغۃ علی النکاح أی ولَا ینفذ عقد الولی علیھا بغیر رضاھا عندنا۔ (البحر الرائق، باب الأولیاء والأکفاء ج:۳ ص:۱۱۸، طبع دار المعرفۃ، بیروت)۔