جبرواِکراہسےنکاح
نکاحمیںلڑکےلڑکیپرزبردستینہکیجائے
سوال:۔
زید کا نکاح ایسی جگہ کیا جارہا ہے کہ نہ تو زید اس سے رضامند ہے اور نہ ہی زید کا والد راضی ہے، صرف والدہ زید اس پر اِصرار کر رہی ہیں، ایسی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔
جب زید رِشتے پر راضی نہیں ہے تو اس پر جبر و اِکراہ صحیح نہیں، ورنہ آج اس نے اگر نکاح کا ایجاب و قبول کر بھی لیا تو کل جب موافقت نہ ہوگی تو طلاق دے دے گا۔

