بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نکاح‌پر‌نکاح‌کرنا

کسی‌دُوسرے‌کی‌منکوحہ‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

سوال:۔

میرا نکاح مسماۃ فلاں بنت فلاں سے ہوا اور تقریباً ایک سال رہا، اور اس سے ایک لڑکا بھی ہوا، مگر لڑکی کا معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی اور اس کا آدمی انڈیا میں زندہ ہے اور اس نے اب تک طلاق نہیں دی۔ لہٰذا مجھ کو جب پتا چلا تو میں نے اسے طلاق دے دی، اب میں دوبارہ اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، اگر وہ پہلے شوہر سے طلاق لے لے کیا وہ مجھ پر جائز ہوگی؟

جواب:۔

پہلے شوہر سے طلاق ہوجائے اور اس کی عدّت بھی گزر جائے، تو آپ سے نکاح ہوسکتا ہے۔(۱) آپ کو تو معلوم نہیں تھا کہ اس کا پہلے سے نکاح موجود ہے، اس لئے آپ تو گناہ گار نہیں ہوئے، مگر اس لڑکی کو تو معلوم تھا کہ اس کا پہلا شوہر زِندہ موجود ہے، اس لئے وہ گناہ گار ہوئی، اس کو اس سے توبہ کرنی چاہئے۔

قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔

  1. (۱) اس لئے کہ اس صورت میں کوئی وجہ حرمت نہیں،