بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

دو‌بہنوں‌سے‌شادی‌کرنے‌والے‌باپ‌بیٹے‌کی‌اولاد‌کا‌نکاح‌آپس‌میں‌دُرست‌نہیں

سوال:۔

جمعہ ۲۹؍اپریل کو مسئلہ لکھا تھا کہ دو بہنوں کا ایک باپ اور بیٹے سے نکاح جائز ہے، اور آپ نے جواب میں لکھا تھا کہ جائز ہے، تو اگر ان کی اولادیں آپس میں شادی کرسکتی ہیں آیا یہ دُرست ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیا اس کے بارے میں ذرا وضاحت سے بتائیں۔

جواب:۔

ان کی اولاد کا نکاح آپس میں نہیں ہوسکتا، کیونکہ اولاد کے درمیان رشتہ چچا بھتیجے کا ہوگا۔(۱)

  1. (۱) ﵟحُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُمۡ وَعَمَّٰتُكُمۡ وَخَٰلَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُ ٱلۡأَخِ وَبَنَاتُ ٱلۡأُخۡتِ ﵞ النساء ٢٣۔