جنعورتوںسےنکاحجائزنہیں
جسلڑکےاورلڑکیکاباپایکہو،اُنکاآپسمیںنکاحجائزنہیں
سوال:۔
زید نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی کا لڑکا اور دُوسری بیوی کے لڑکی، جبکہ ان کا باپ ایک ہے اور ماں دو ہیں، کیا ان کا نکاح جائز ہے؟ جبکہ انہوں نے دُودھ بھی اپنی اپنی ماں کا پیا ہے۔
جواب:۔
جب لڑکے اور لڑکی دونوں کا باپ ایک ہے تو وہ دونوں بہن بھائی ہوئے، ان کا نکاح کیسے ہوسکتا ہے؟(۱)
- (۱)ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُمۡ ﵞ النساء ٢٣۔ المحرمات بالنسب۔۔۔ وأما الأخوات فالاُخت لأب واُمّ، والاُخت لأب، والاُخت لاُمّ ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۷۳)۔

