بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

بیوی‌کی‌موجودگی‌میں‌اس‌کی‌بھانجی‌سے‌نکاح‌کرلینا‌جائز‌نہیں

سوال:۔

ہمارے خاندان میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی بہن یعنی سالی کی بیٹی سے دُوسری شادی کرلی ہے، جبکہ اس شخص کی پہلی بیوی زندہ حیات ہے، ابھی کچھ لوگ ایسا کرنا جائز اور کچھ ناجائز خیال کرتے ہیں۔ آپ شرعی لحاظ سے ایسا کرنے کو جائز یا ناجائز کا فیصلہ دے کر شکریہ کا موقع دیں، تاکہ ہم اس شک وشبہ سے نجات حاصل کریں۔

جواب:۔

بیوی کی موجودگی میں اس کی بھانجی کے ساتھ نکاح نہیں ہوسکتا،(۱) بیوی کو طلاق دے دی ہو اور اس کی عدّت بھی گزر گئی ہو، یا بیوی کا اِنتقال ہوگیا ہو تو اس کی بھانجی سے نکاح ہوسکتا ہے۔ جس شخص نے بیوی کی موجودگی میں سالی کی بیٹی سے شادی کرلی ہے، اس نے سنگین جرم اور گناہ کا اِرتکاب کیا ہے، وہ بدکاری کا مرتکب ہو رہا ہے، اس کو چاہئے کہ اس فعل سے توبہ کرے اور اس لڑکی سے فوراً علیحدگی اِختیار کرلے۔

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا یجمع بین المرأۃ وعمّتھا ولَا بین المرأۃ وخالتھا۔ متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۳، باب المحرمات، الفصل الأوّل)۔