بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

بیوی‌کی‌بھانجی‌سے‌نکاح‌بیوی‌کے‌ہوتے‌ہوئے‌جائز‌نہیں

سوال:۔

سالی کی لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ جبکہ پہلی بیوی کی ماں کی طرف سے تو بھانجی ہے مگر باپ کی طرف سے نہیں۔

جواب:۔

سالی کی لڑکی بیوی کی بھانجی ہوتی ہے، خالہ اور بھانجی بیک وقت ایک شخص کے نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں،(۱) ہاں بیوی کو طلاق دے دی ہو اور اس کی عدّت بھی ختم ہوگئی ہو، یا بیوی مرجائے تو اس کی بھانجی سے نکاح ہوسکتا ہے۔ بھانجی خواہ ماںباپ دونوں کی طرف سے ہو، یا ایک کی طرف سے، سب کا ایک ہی حکم ہے۔

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا یجمع بین المرأۃ وعمّتھا ولَا بین المرأۃ وخالتھا۔ متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۳)۔ قال: وکذالک (أی الجمع بین) المرأۃ وعمّتھا وخالتھا، وذالک لما روی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی أخبار متواترۃ: لَا تنکح المرأۃ علٰی عمّتھا، ولَا علٰی خالتھا ۔۔۔إلخ۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۴ ص:۳۳۰، کتاب النکاح)۔