بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

دو‌سوتیلی‌بہنوں‌کو‌ایک‌نکاح‌میں‌رکھنا‌جائز‌نہیں

سوال:۔

میرا دوست زید اپنی بیوی کی موجودگی میں اس کی سوتیلی بہن (سالی) سے نکاح کا خواہش مند ہے، (دونوں بہنوں کی ماں ایک ہی ہے مگر باپ سوتیلے ہیں) کیا دو سوتیلی بہنیں ایک نکاح میں رہ سکتی ہیں؟ جبکہ حالات بھی ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہوں۔

جواب:۔

دو بہنیں ایک نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں، خواہ دونوں سگی ہوں یا باپ شریک ہوں یا ماں شریک۔(۱)

  1. (۱) ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ ـــ وَأَن تَجۡمَعُواْ بَيۡنَ ٱلۡأُخۡتَيۡنِ ﵞ النساء ٢٣سواء کانت لأب أو لاُمّ أو لھما من النسب۔ (تفسیر مظھری ج:۲ ص:۶۲ سورۃ النساء، وھٰکذا فی العالمگیریۃ ج:۱ ص:۲۷۷، کتاب النکاح، الباب الثالث)۔