بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

سوتیلی‌بیٹی‌سے‌نکاح‌حرام‌ہے

سوال:۔

زید نے ایک طلاق یافتہ عورت سے شادی کی تھی، طلاق یافتہ عورت کے ساتھ پہلے گھر سے ایک لڑکی تھی، زید کے اس عورت سے پانچ بچے بھی ہوئے، لیکن وہ مرگئی، فوت ہوگئی، زید کی زوجہ کی پہلے گھر سے جو لڑکی تھی، زید اس سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں؟ اس مسئلے کا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب سے مشکور فرمائیں۔

جواب:۔

یہ زید کی سوتیلی بیٹی ہے، اس سے زید کا نکاح جائز نہیں۔ وہ عورتیں جن سے نکاح کرنا حرام ہے، قرآنِ کریم میں چوتھے پارے کے آخر میں ان کو شمار کیا گیا ہے، اس میں سوتیلی بیٹی بھی شامل ہے۔(۱) بہرحال زید کو اس خیال سے بھی توبہ کرنی چاہئے۔

  1. (۱) ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ ــ وَرَبَٰٓئِبُكُمُ ٱلَّٰتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَآئِكُمُ ٱلَّٰتِي دَخَلۡتُم بِهِنَّ ﵞ النساء ٢٣۔