جنعورتوںسےنکاحجائزنہیں
سوتیلیخالہسےشادیجائزنہیں
سوال:۔
کیا زید کی شادی اس کی سوتیلی خالہ سے اور زید کی بہن کی شادی اس کے سوتیلے ماموں سے ہوسکتی ہے؟ جبکہ زید کے نانا تو سگے ہیں لیکن نانی سوتیلی ہیں۔
جواب:۔
سوتیلی خالہ اور سوتیلے ماموں سے بھی نکاح اسی طرح حرام ہے جس طرح حقیقی خالہ اور حقیقی ماموں سے۔(۱)
- (۱) قال تعالٰی: ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ ــ وَخَٰلَٰتُكُمۡ ﵞ النساء ٢٣۔ وفی العالمگیریۃ: وأما الخالَات فخالتہ لأب واُمّ وخالتہ لأب وخالتہ لاُمّ۔ (عالمگیری، المحرمات بالنسب ج:۱ ص:۲۷۳)۔

