جنعورتوںسےنکاحجائزنہیں
ماںکیسوتیلیبہنسےشادیجائزنہیں
سوال:۔
میری ایک خالہ ہے جو کہ اپنے باپ کی طرف سے میری ماں کی سوتیلی بہن ہے، یعنی میری والدہ اور اس خالہ کی ماں ایک تھی، جبکہ میرے نانا کی وفات کے بعد نانی نے دُوسری شادی کی جس سے یہ خالہ پیدا ہوئی، کیا ایسی خالہ سے میری شادی جائز ہے؟
جواب:۔
خالہ سے شادی جائز نہیں، چاہے کسی قسم کی خالہ ہو، چاہے صرف ماں کی جانب سے، یا باپ کی جانب سے۔(۱)
- (۱) قال تعالٰی: ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُمۡ وَعَمَّٰتُكُمۡ وَخَٰلَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُ ٱلۡأَخِ وَبَنَاتُ ٱلۡأُخۡتِ ﵞ النساء ٢٣۔

