بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

سوتیلی‌بہن‌کی‌لڑکی‌سے‌نکاح‌جائز‌نہیں

سوال:۔

مسئلہ یہ ہے کہ سوتیلے بھائی کی شادی سوتیلی بہن کی لڑکی سے ہوسکتی ہے؟ یعنی سوتیلے ماموں اور بھتیجی کا نکاح اسلام کی رُو سے جائز ہے یا ناجائز؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شادی ہوجاتی ہے، کچھ کہتے ہیں کہ نہیں ہوسکتی ہے۔ میں اس سلسلے میں بڑا پریشان ہوں، خدارا جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

جواب:۔

سوتیلی بہن کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں، قرآنِ کریم میں اس کو محرَمات میں شمار کیا ہے۔(۱)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُمۡ ﵞ النساء ٢٣، تعم ما کانت منھا لأب أو لاُم أو لھما۔ (تفسیر مظھری ج:۲ ص:۵۶)۔