جنعورتوںسےنکاحجائزنہیں
بھانجےکیلڑکیسےنکاحجائزنہیں
سوال:۔
کریم بخش کی بڑی بہن کا ایک ہی لڑکا ہے، جس نے غیرخاندان میں شادی کی ہے، جس سے اس کی ایک لڑکی ریحانہ ہے، اس طرح یہ لڑکی ریحانہ، کریم بخش کے بھانجے کی لڑکی اور بڑی بہن کی پوتی ہے۔ مولانا صاحب! کیا قانونِ خداوندی کے تحت لڑکی ریحانہ اور کریم بخش کا نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
بھانجے کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں، دُوسرے لفظوں میں جس طرح بہن سے نکاح حرام ہے، اسی طرح بہن کی اولاد اور اولاد کی اولاد سے بھی نکاح حرام ہے۔(۱)
- (۱) فتحرم بنات الْإخوۃ والأخوات وبنات أولَاد الْإخوۃ والأخوات۔ (رد المحتار، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸)۔

