کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
بغیرصحبتکےمنکوحہعورتکیبیٹیسےنکاح
سوال:۔
ایک شخص نے ایک بیوہ عورت سے نکاح کیا، لیکن رُخصتی نہیں ہوئی، (یعنی ہمبستری نہیں ہوئی)، اس سے پہلے وہ بیوہ عورت فوت ہوگئی، اب اس بیوہ کی ایک لڑکی جوان ہے کیا وہ شخص جس کا بیوہ سے نکاح ہوا تھا، اس بیوہ کی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے؟
جواب:۔
جس عورت سے صرف نکاح ہوا ہو، صحبت نہ کی ہو، اس کی طلاق یا موت کے بعد اس کی لڑکی سے نکاح دُرست ہے، لقولہ تَعَالیٰ:ﵟ فَإِن لَّمۡ تَكُونُواْ دَخَلۡتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ ﵞالنساء ٢٣۔(۱)
- (۱) وفی تفسیر المدارک تحت ھٰذہ الآیۃ: فلا حرج علیکم فی أن تتزوجوا بناتھن إذا فارقتموھن، أو متن۔ (تفسیر مدارک ج:۱ ص:۳۴۷، طبع دار ابن کثیر، بیروت)۔

