کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
کسیلڑکیکوبہنکہہدینےسےوہحرامنہیںہوجاتی
سوال:۔
اگر ایک بالغ لڑکا کہے کہ: ’’جب تک میرے والد صاحب میرے لئے نیا گھر نہ بنائیں اس وقت تک مجھ پر بیوی بہن ہے‘‘ اب اس لڑکے نے شادی کی ہے تو یہ عورت اس کی بیوی ہوگئی یا نہیں؟
جواب:۔
نکاح سے پہلے کسی لڑکی کو بہن کہنے سے وہ لڑکی حرام نہیں ہوجاتی، اس لئے نکاح صحیح ہے، اور یہ لڑکی اس کی بیوی بن گئی اور بیوی کو بہن کہہ دینے سے بھی بیوی حرام نہیں ہوجاتی۔(۱)
- (۱) ولو قال لھا: أنت اُمّی لَا یکون مظاھرًا وینبغی أن یکون مکروھًا ومثلہ أن یقول: یا ابنتی ویا اُختی ونحوہ۔ (فتاویٰ عالمگیری، الباب التاسع فی الظھار ج:۱ ص:۵۰۷، طبع رشیدیہ)۔

