بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

منہ‌بولی‌بیٹی‌یا‌بہن‌شرعاً‌نامحرَم‌ہے‌اس‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

اگر کسی کی کوئی بہن یا بیٹی نہ ہو اور وہ کسی کو منہ بولی بیٹی یا بہن بنالے تو کیا شریعت اس سے نکاح کی اجازت دیتی ہے؟

جواب:۔

منہ بولی بہن یا بیٹی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں، شرعاً وہ نامحرَم ہے اور اس سے نکاح جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ فَلَمَّا قَضَىٰ زَيۡدٞ مِّنۡهَا وَطَرٗا زَوَّجۡنَٰكَهَا لِكَيۡ لَا يَكُونَ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ حَرَجٞ فِيٓ أَزۡوَٰجِ أَدۡعِيَآئِهِمۡ ﵞ الأحزاب ٣٧، الآیۃ، قد حوت ھٰذہ الآیۃ أحکامًا۔۔۔ الثانی: ان البنوۃ من جھۃ التبنی لَا تمنع جواز النکاح۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۳ ص:۳۶۱، سورۃ الأحزاب، طبع سھیل اکیڈمی)۔