بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

ممانی‌کی‌بیٹی‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے‌اگرچہ‌بعد‌میں‌اس‌نے‌دُوسرے‌بھانجے‌سے‌نکاح‌کرلیا‌ہو

سوال:۔

میری ایک بیوہ ممانی ہے اس کی کچھ بیٹیاں ہیں، ان میں سے کسی بیٹی سے شادی کرنا مجھ پر جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو پھر یہ بتائیے کہ اب جبکہ میری ممانی نے میرے بھائی سے شادی کرلی ہے تو اس کے بارے میں قرآن و سنتِ رسول کے مطابق مجھے بتادیں کہ اب اس کی بیٹی سے میری شادی جائز ہے یا ناجائز؟ کیونکہ اب میری ممانی کہتی ہے کہ اب میں آپ کی بھابھی بن گئی ہوں اس لئے میں اپنی بیٹی کی شادی تم سے نہیں کرتی، حالانکہ وہ لڑکی میری منگیتر ہے۔

جواب:۔

آپ کی ممانی کی وہ لڑکی جو آپ کے ماموں کی اولاد ہے، اس کے ساتھ آپ کا نکاح صحیح ہے۔(۱) ممانی کے آپ کے بھائی کے نکاح میں آجانے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

  1. (۱) وتحل بنات العمَّات والأعمام والخالَات والأخوال۔ (رد المحتار، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸)۔