کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
بیٹےکیسالیسےنکاحکرنا
سوال:۔
ہمارے شہر میں ایک معزّز آدمی نے اپنی شادی اپنے لڑکے کی سالی کے ساتھ کی ہے، اور اس آدمی کے دُوسرے لڑکے کے گھر لڑکی کی پھوپھی ہے، یعنی شادی سے پہلے اپنے لڑکے کی عورت کا خسر تھا اور جس سے شادی کی اس کا خالو تھا، کیا یہ نکاح دُرست ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر لڑکا پہلی بیوی سے تھا تو دُوسری بیوی کی بہن سے اس کا نکاح جائز ہے، اور لڑکی کی پھوپھی کے ساتھ دُوسرے لڑکے کا نکاح بھی جائز ہے۔(۱)
- (۱) أیضًا۔

