بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

ماموں‌کی‌لڑکی‌کے‌ہوتے‌ہوئے‌خالہ‌کی‌لڑکی‌سے‌نکاح

سوال:۔

ایک صاحب کے ہاں اپنے ماموں کی بچی پہلے ہی اس کی زوجیت میں ہے، آیا وہ پہلی بیوی کی موجودگی میں بوجہ مجبوری دُوسری شادی اپنی خالہ کی لڑکی سے کرسکتا ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

ماموں کی لڑکی کی موجودگی میں خالہ کی لڑکی سے نکاح دُرست ہے۔(۱)

  1. (۱) فلیحفظ ھٰذا الأصل: وحرم الجمع (إلٰی قولہ) بین امرأتین أیتھما فرضت ذکرًا لم تحل للاُخریٰ۔ (شامی، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۳۸، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔ حرم الجمع بین إمرأتین إذا کانتا بحیث لو قدرت إحداھما ذکرًا حرم النکاح بینھما أیتھا کانت المقدرۃ ذکرًا۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۱۰۴، کتاب النکاح، وفصل فی المحرمات، طبع دار المعرفۃ، بیروت)۔