کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
چچاکیپوتیسےنکاحجائزہے
سوال:۔
ایک دادا کی اولاد، سات بھائیوں نے آپس میں لڑکے لڑکیوں کا نکاح کیا، مسمّیٰ مسلم کی اہلیہ چچازاد بہن ہے، اب مسلم اپنے بھائی کی منگنی اپنے سالے کی لڑکی یعنی چچا کے لڑکے کی لڑکی سے کرنا چاہتا ہے، جبکہ چچا کی بیٹی مسلم کی منکوحہ ہے، جس کا بھائی مسلم کا سالا ہوا، اس کی بیٹی سے اپنے بھائی کا نکاح کرنا کیسا ہے؟ جبکہ یہ فروعی رشتے سے چچا بھتیجی ہوتے ہیں، لیکن یہ رشتہ حقیقی نہیں محض ددھیالی رشتہ ہے، آیا ان کا آپس میں نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
چچازاد بھائی کی بیٹی سے مسلم کے بھائی کا نکاح جائز ہے (یعنی چچا کی پوتی سے نکاح دُرست ہے)، مسلم کے چچازاد بھائی کی بیٹی مسلم کی حقیقی بھتیجی نہیں، بلکہ رشتے کی بھتیجی ہے، حقیقی بھتیجی سے نکاح منع ہے،(۱) رشتے کی بھتیجی سے نکاح منع نہیں ہے۔(۲)
- (۱) قال اللہ تعالٰی: ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ ــ وَبَنَاتُ ٱلۡأَخِ وَبَنَاتُ ﵞ النساء ٢٣ الآیۃ (النساء:۲۳)۔ فتحرم بنات الْإخوۃ والأخوات۔ (رد المحتار، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸)۔
- (۲) ایضاً حاشیہ گذشتہ: قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُمﵞــ الخ

