بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

تایازاد‌بہن‌کے‌لڑکے‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

کیا تایازاد بہن کے لڑکے سے شادی ہوسکتی ہے؟ کیونکہ وہ لڑکا رشتے میں لڑکی کا بھانجا ہوتا ہے، ان دونوں کا رشتہ خالہ بھانجے کا ہوا۔

جواب:۔

تایازاد بہن کے لڑکے سے نکاح جائز ہے،(۱) وہ سگا بھانجا نہیں۔

  1. (۱) وتحل بنات العمَّات والأعمام۔ (رد المحتار، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸)۔