بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

بیوہ‌چچی‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

ایک شخص نے ایک غیرمسلم عورت کو مسلم کرکے اس سے شادی کی، اس عورت سے اس شخص کے چار بچے ہوئے، پھر وہ شخص انتقال کرگیا۔ اس شخص کے مرنے کے دو سال بعد بچوں کے مستقبل کی خاطر اس شخص کے سگے بھتیجے نے اس عورت سے شادی کرلی، کیا اسلام کی رُو سے یہ شادی جائز ہے؟

جواب:۔

شوہر کا بھتیجا عورت کا محرَم نہیں، اس سے نکاح جائز ہے،(۱) بشرطیکہ کوئی اور رشتہ محرمیت کا نہ ہو۔

  1. (۱) أیضًا۔