کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
رشتےکیپھوپھیسےنکاحجائزہے
سوال:۔
بشیر اور نصیر دونوں بھائی ہیں، زید بشیر کے پوتے کی شادی نصیر کی لڑکی ہندہ سے کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک رشتے سے زید کی پھوپھی لگتی ہے۔ ہماری برادری کے بہت سے لوگوں کا اعتراض ہے کہ یہ شادی جائز نہیں، حالانکہ رضاعت کا بھی کوئی رشتہ نہیں ہے۔
جواب:۔
ایک بھائی کے پوتے کا دُوسرے بھائی کی لڑکی سے نکاح ہوسکتا ہے، یہ رشتہ شرعاً دُرست ہے، کوئی قباحت نہیں۔(۱) لڑکی، لڑکے کی سگی پھوپھی نہیں کہ اِشکال ہو۔
- (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤ أی ما عدا من ذکرن من المحارم، ھن حلال لکم، قالہ عطاء وغیرہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۲۳۰، سورۃ النساء، طبع رشیدیہ کوئٹہ، أیضًا: تفسیر نسفی ج:۱ ص:۳۴۸، طبع بیروت)۔

