بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

مرحومہ‌بیوی‌کی‌پھوپھی‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

میرے دوست کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے، اور میرے دوست کے خاندان والے اس کی شادی بیوی کی پھوپھی سے کرنا چاہتے ہیں، کیا یہ جائز ہے کہ پھوپھی ساس کے ساتھ شادی کرے؟

جواب:۔

بیوی کے مرنے کے بعد بیوی کی پھوپھی، اس کی خالہ اور اس کی بہن سے نکاح جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔۔۔ وقال عطاء: أحل لکم ما ورآء ذوات المحارم من أقاربکم۔۔۔ قال أبوبکر: ھو عام فیما عدا المحرمات فی الآیۃ وفی السُّنۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ (أحکام القرآن للجصاص ج:۲ ص:۱۳۹، سورۃ النساء، طبع سھیل اکیڈمی)۔