بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

بیوی‌کے‌مرنے‌کے‌بعد‌سالی‌سے‌جب‌چاہے‌شادی‌کرسکتا‌ہے

سوال:۔

کیا یہ بات دُرست ہے کہ سالی سے شادی کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ بیوی کے انتقال کے ۳ ماہ ۲۰ دن بعد کی جائے، ورنہ حرام ہوگی؟

جواب:۔

نہیں! شوہر پر ایسی کوئی پابندی نہیں، البتہ بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں جب تک اس کی عدّت نہیں گزر جاتی اس کی بہن سے نکاح نہیں کرسکتا۔(۱) بیوی کے انتقال سے نکاح فوراً ختم ہوجاتا ہے، اس لئے بیوی کی وفات کے بعد جب بھی چاہے سالی سے نکاح کرسکتا ہے، اس کے لئے کسی مدّت کی پابندی شرط نہیں۔(۲)

  1. (۱) ولَا یجوز أن یتزوّج أخت معتدتہ سواء کانت العدۃ عن طلاق رجعی أو بائن أو ثلاث ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۸۹، کتاب النکاح، مطلب وقت الدخول بالصغیرۃ)۔
  2. (۲) إذا ماتت امرأۃ الرجل فتزوّج بأُختھا بعد یوم جاز۔ (خلاصۃ الفتاویٰ ج:۲ ص:۷)۔