کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
بھتیجےکیبیوہسےنکاحجائزہے،مگربیٹےکیبیوہسےنہیں
سوال:۔
زید کا چچی (چچا کی بیوی) کے ساتھ نکاح تو چچا کے فوت ہونے کے بعد جائز ہے، کیا زید کے مرنے کے بعد زید کا چچا اس کی بیوی کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو زید کا باپ اپنے بھائی کے فوت ہونے پر اس کی بیوہ سے نکاح کی صورت میں گویا اپنی بہو سے نکاح کا مرتکب ہوجاتا ہے۔
جواب:۔
بھتیجے کی بیوہ سے نکاح جائز ہے،(۱) مگر بیٹے کی بیوہ سے نکاح جائز نہیں،(۲) چونکہ اس صورت میں اس کے بھائی کی بیوی بیٹے کی بھی بیوہ ہے، اس لئے اس کا بھائی کی بیوہ سے نکاح دُرست نہیں ہوگا۔
- (۱) ایضا۔
- (۲) حرم تزوجہ أمہ۔۔۔ وإمرأۃ أبیہ وابنہ وان بعدا۔۔۔ وأما حلیلۃ الْإبن فبقولہ تعالٰی: ﵟ وَحَلَٰٓئِلُ أَبۡنَآئِكُمُ ٱلَّذِينَ مِنۡ أَصۡلَٰبِكُمۡ ﵞ النساء ٢٣۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق مع الکنز ج:۳ ص:۹۹ تا ۱۰۱، طبع دار المعرفۃ، بیروت)۔ وتحرم موطوأت آبائہ وأجدادہ (إلٰی قولہ) وموطوأت أبنائہ وأبناء أولَادہ۔ (رد المحتار، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸)۔

