کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
بھتیجےاوربھانجےکیبیوہ،مطلقہسےنکاحجائزہے
سوال:۔
جس طرح بھتیجا یا بھانجا اپنے چچا اور ماموں کی بیوہ یا مطلقہ (اپنی چچی یا ممانی) کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں، اسی طرح ایک چچا یا ماموں بھی اپنے بھتیجے یا بھانجے کی بیوہ یا مطلقہ عورتوں کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:۔
جی ہاں کرسکتے ہیں، بشرطیکہ کوئی اور رِشتہ محرمیت کا نہ ہو۔(۱)
- (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔، أی ما عدا ما ذکرن من المحارم ھن حلال لکم، قالہ عطاء وغیرہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۲۳۰، طبع رشیدیہ، أیضًا: تفسیر نسفی ج:۱ ص:۳۴۸، طبع بیروت)۔

