بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

والدہ‌کی‌ماموں‌زاد‌بہن‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

میرے گھر والے میری جس جگہ شادی کی بات کر رہے ہیں وہ میری والدہ کی ماموں زاد بہن ہے، اس طرح وہ رشتے میں میری خالہ ہوئیں، کیا ایسی خالہ سے میرا نکاح ہوسکتا ہے؟

جواب:۔

صرف سگی خالہ یا رضاعی خالہ سے شادی نہیں ہوسکتی،(۱) باقی رشتوں کی اس طرح کی خالہ سے نکاح دُرست ہے۔(۲)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُمۡ وَعَمَّٰتُكُمۡ وَخَٰلَٰتُكُمۡ ﵞ النساء ٢٣۔ وفی شرح مختصر الطحاوی (ج:۴ ص:۳۱۹) کتاب النکاح: والرضاع مثل النسب فی ذالک لقول النبی صلی اللہ علیہ وسلم: یُحرم من الرضاع ما یحرم من النسب۔ تحرم العمَّات والخالَات۔۔۔ (قولہ رضاع) فیحرم بہ ما یحرم من النسب۔ (رد المحتار ج:۳ ص:۲۸ فصل فی المحرمات)۔
  2. (۲) ایضاً حاشیہ: قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُمﵞــ الخ