بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

پھوپھی‌زاد‌بہن‌کی‌پوتی‌سے‌نکاح

سوال:۔

میں جس جگہ رشتے کا خواہش مند ہوں وہ لڑکی میرے والد صاحب کی سگی بھانجی کے لڑکے کی لڑکی ہے، اس سے میرا رِشتہ ہوسکتا ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

یہ لڑکی آپ کی پھوپھی زاد بہن کی پوتی ہوئی، شرعاً یہ رشتہ محرمیت کا نہیں، اس لئے آپ کا رِشتہ اس سے ہوسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔ وقال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم ۔۔۔إلخ۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹ طبع سھیل اکیڈمی)۔