کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
پھوپھیزادسےنکاحجائزہے
سوال:۔
میرا دوست جو اپنی پھوپھی زاد بہن کی لڑکی سے نکاح کرچکا ہے، نکاح کورٹ میں کیا تھا، کیونکہ گھر والے خلاف تھے، نکاح کروانے میں میرا بھی ہاتھ ہے، مگر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نکاح اسلام میں جائز نہیں، لیکن نکاح سے پہلے میں نے علماء سے معلوم کیا تھا، علماء نے یہ رشتہ جائز قرار دِیا تھا، میں سوچتا ہوں اگر یہ رشتہ جائز نہیں تو سارا گناہ میرے سر ہوگا، تو کیا یہ رشتہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
پھوپھی زاد سے نکاح جائز ہے، اس کی لڑکی سے بھی جائز ہے۔(۱)
- (۱) وتحل بنات العمات والأعمام۔ (رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸، طبع سعید)۔

