کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
خالہکےنواسےسےنکاحجائزہے
سوال:۔
میری ایک سگی خالہ ہے، ان کا سگا نواسہ ہے، وہ میرا بھانجا ہوا، تو کیا خالہ اور بھانجے کا نکاح جائز ہے؟
جواب:۔
خالہ کا نواسہ رشتے کا بھانجا کہلاتا ہے، سگا بھانجا نہیں، اس کے ساتھ نکاح جائز ہے۔(۱) یا یوں سمجھ لیجئے کہ جس طرح خالہ کے لڑکے سے نکاح ہوسکتا ہے،(۲) اسی طرح خالہ کے نواسے سے بھی ہوسکتا ہے۔
- (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔ وقال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم۔۔۔ قال أبوبکر: ھو عام فیما عدا المحرمات فی الآیۃ وفی السنۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹، سورۃ النساء:۲۴، طبع سھیل اکیڈمی)۔
- (۲) وتحل بنات العمَّات والأعمام والخالَات۔ (رد المحتار ج:۳ ص:۲۸)۔

