بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

سوتیلے‌ماموں‌کی‌پوتی‌سے‌نکاح

سوال:۔

جہاں میں اپنا رِشتہ کرنا چاہتا ہوں، وہ لڑکی میری رشتہ میں ماموںزاد سوتیلی بھانجی لگتی ہے۔ قصہ یوں ہے کہ میرے نانا نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی بیوی میں سے ایک لڑکا ہوا جو میرے بڑے ماموں ہیں، اور کچھ عرصہ بعد میری سوتیلی نانی فوت ہوگئی، چھ لڑکیاں اور دو لڑکے پیدا ہوئے، پھر بڑی لڑکی کی شادی ہوگئی اور اس کی ایک لڑکی پیدا ہوئی، یعنی میرے سوتیلے ماموں کی پوتی پیدا ہوئی، بیوی کی وفات کے فوری بعد میرے نانا نے دُوسری شادی کرلی تھی، اس طرح دُوسری بیوی سے میری امی پیدا ہوئی۔

جواب:۔

سوتیلے ماموں کی پوتی سے آپ کا عقد جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) وتحل بنات العمات والأعمام۔ (رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸، طبع سعید)۔