بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

رشتے‌کے‌ماموں،‌بھانجی‌کا‌نکاح‌شرعاً‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

میں اپنے بیٹے کی شادی اپنی بہن کی بیٹی کی بیٹی سے کرنا چاہتی ہوں، یہ آپس میں ماموں بھانجی بھی ہیں رشتے سے۔

جواب:۔

آپ کے بیٹے کی شادی بہن کی بیٹی کی بیٹی سے جائز ہے، شرعاً کوئی ممانعت نہیں، اور رِشتے کے ماموں بھانجی ہونے کا کوئی اِعتبار نہیں۔(۱)

  1. (۱) قولہ تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔ وقال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم۔۔۔ قال أبوبکر: ھو عام فیما عدا المحرمات فی الآیۃ وفی السنۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹، سورۃ النساء:۲۴، طبع سھیل اکیڈمی)۔