بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

سابقہ‌اولاد‌کی‌آپس‌میں‌شادی‌جائز‌ہے

سوال:۔

زید، جس کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے اس کی ایک اولاد ہے (لڑکا یا لڑکی) اسی طرح سے ایک بیوہ ہے اور اس کی بھی ایک اولاد ہے (لڑکا یا لڑکی) یہ دونوں یعنی زید اور بیوہ شادی کرلیتے ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا ان دونوں کی جو سابقہ اولادیں ہیں ان کی آپس میں بالغ ہونے پر شادی جائز ہے یا ناجائز ہے؟ جبکہ زید کے بچے نے اس بیوہ کا دُودھ بھی نہیں پیا۔

جواب:۔

سابقہ اولادوں کی شادی آپس میں جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) قولہ تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔ وقال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم۔۔۔ قال أبوبکر: ھو عام فیما عدا المحرمات فی الآیۃ وفی السنۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹، سورۃ النساء:۲۴، طبع سھیل اکیڈمی)۔