بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

بیوی‌کے‌پہلے‌شوہر‌کی‌اولاد‌سے‌شوہر‌کی‌پہلی‌بیوی‌کی‌اولاد‌کا‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

زید کے والدین زید کی شادی چچازاد بہن سے کرنا چاہتے ہیں، صورتِ حال یہ ہے کہ چچا کے فوت ہونے کے بعد زید کے والد صاحب نے چچی سے نکاح کرلیا تھا، اب چچی بھی فوت ہوچکی ہیں، ان کی اکلوتی بیٹی ہے، زید کے والد صاحب چاہتے ہیں کہ اب وہ اپنے بیٹے (زید) کی شادی اس لڑکی سے کریں۔ مولانا صاحب! براہِ کرم یہ بتائیں کہ کیا یہ شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

جواب:۔

چچازاد بہن سے نکاح جائز ہے،(۱) اگرچہ لڑکی کی والدہ لڑکے کے والد کے نکاح میں ہو، بیوی کے پہلے شوہر کی اولاد سے شوہر کی پہلی بیوی کی اولاد کا نکاح جائز ہے۔

  1. (۱) وتحل بنات العمات والأعمام۔ (رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸، طبع سعید)۔