بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

لے‌پالک‌لڑکی‌کا‌نکاح‌حقیقی‌لڑکے‌سے‌جائز‌ہے

سوال:۔

اگر کوئی شخص کسی اور لڑکی کو لے کر پال لے تو اس لڑکی کی حیثیت اس شخص کے سگے بیٹے کے ساتھ کیا ہوگی؟ اگر وہ نامحرَم قرار پاتی ہے تو اس کے ساتھ نکاح بھی جائز ہونا چاہئے؟ اس طرح تو ایک گھر میں ساتھ ساتھ رہنا بھی مناسب نہیں۔

جواب:۔

یہ لڑکی اس شخص کی اولاد کے لئے نامحرَم ہے اور اس کے لڑکوں سے اس کا نکاح صحیح ہے،(۱) لہٰذا ان کا بے پردہ ایک ساتھ رہنا بھی جائز نہیں۔(۲)

  1. (۱) قال تعالٰی:ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔أی ما عدا من ذکرن من المحارم، ھن حلال لکم، قالہ عطاء وغیرہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۲۳۰، سورۃ النساء:۲۴، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔
  2. (۲) قال تعالٰی: ﵟ وَلَا يُبۡدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوۡ ءَابَآئِهِنَّ أَوۡ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوۡ أَبۡنَآئِهِنَّ أَوۡ أَبۡنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوۡ إِخۡوَٰنِهِنَّ ﵞ النور ٣١۔