کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
بیٹیکےشوہرکیبیٹیسےنکاحکرنا
سوال:۔
ہماری کمپنی کے ایک ڈرائیور عبداللہ نے اپنی سگی بیٹی کا نکاح ایک شخص سے کیا تھا، اس شخص کی پہلے سے ایک بیٹی موجود تھی، اس طرح عبداللہ اس لڑکی کا نانا ہوا، اب عبداللہ اس لڑکی یعنی اپنی سوتیلی نواسی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، حالانکہ دونوں کی عمروں میں بھی کافی فرق ہے، عبداللہ ایک صحت مند آدمی ہے اور پیسے والا بھی ہے، وہ کہتا ہے کہ وہ لڑکی میری سگی نواسی کی بیٹی نہیں ہے، اس لئے میں اس سے شادی کرسکتا ہوں۔
جواب:۔
نکاح تو جائز ہے،(۱) لیکن مناسب ہے بھی یا نہیں؟ اس کو دونوں فریق جانتے ہوں گے۔
- (۱) قال تعالٰی:ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔أی ما عدا من ذکرن من المحارم، ھن حلال لکم، قالہ عطاء وغیرہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۲۳۰، سورۃ النساء:۲۴، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

