کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
لےپالککیشرعیحیثیت
سوال:۔
زید کے ہاں اولاد نہیں ہے، اس نے محمود سے بیٹی گود لے لی، زید کا محمود سے کوئی رشتہ نہیں ہے، اب زید کے ہاں وہ لڑکی جوان ہوجاتی ہے، آپ بتائیں کہ وہ لڑکی زید کے لئے محرَم ہے یا غیرمحرَم؟ وہ اس لڑکی سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
شریعت میں ’’لے پالک‘‘ بنانے کی کوئی حیثیت نہیں، وہ لڑکی اس کے لئے نامحرَم ہے اور اس سے عقد بھی جائز ہے۔(۱)
- (۱) قال اللہ تعالٰی: ﵟ وَمَا جَعَلَ أَدۡعِيَآءَكُمۡ أَبۡنَآءَكُمۡۚ ذَٰلِكُمۡ قَوۡلُكُم بِأَفۡوَٰهِكُمۡۖ ﵞ الأحزاب ٤۔ وقال تعالٰی: ﵟ فَلَمَّا قَضَىٰ زَيۡدٞ مِّنۡهَا وَطَرٗا زَوَّجۡنَٰكَهَا لِكَيۡ لَا يَكُونَ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ حَرَجٞ فِيٓ أَزۡوَٰجِ أَدۡعِيَآئِهِمۡ ﵞ الأحزاب ٣٧، الآیۃ۔ قد حوت ھٰذہ الآیۃ أحکامًا۔۔۔ والثانی ان البنوۃ من جھۃ التبنی لَا تمنع جواز النکاح۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۳ ص:۳۶۱ سورۃ الأحزاب، قبیل باب الطلاق قبل النکاح، طبع سھیل اکیڈمی)۔

